محسن
پیر , 03 جولائی 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : الہ آباد میں پنجاب کے
روایتی کھیل کبڈی کا انعقاد کیا گیا ، ملک کے نامور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب
ہاتھ صاف کر کے شائقین سے داد سمیٹی کبڈی میچ میں قصور اور اوکاڑہ کی ٹیموں نے حصہ
لیا جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام سے نواز گیا - تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے
نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں کبڈی میلہ سجایا گیا -کبڈی میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑی
اختر پٹھان ، محمد رشید پنجاب رنیجرز سمیت ملک کے نامور کھلاڑیاں نے شرکت کی -
شائقین نے کبڈی میچ کو خوب انجوائے کیا - قصور کی ٹیم نے اوکاڑہ کی ٹیم کو چار
پوائنٹس سے شکست دے کر میچ جیت لیا ، کبڈی میچ میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب
ہاتھ صاف کيے کھیلاڑیوں نے اپنی اپنی طاقت کے خوب جوہر دیکھائے -