محسن
جمعہ , 23 جون 2023ء
(107) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : انتظامیہ کی ناقص
کارکردگی پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول اور کم پیمانہ میں فروخت جاری پٹرول پمپ
مالکان کو معمولی جرمانہ کرنے کی بجائے مالکان کو گرفتار اور کم از کم ایک ہفتہ
پٹرول پمپ سیل کیا جائے - تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں بھر کے اکثر پٹرول پمپ
مالکان نے پیمانے میں جان بوجھ کر کمی کی ہوئی ہے پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں ایک
خاص چپ نصب کی جاتی ہے جس سے ریموٹ کنٹرول سے پٹرول کے پیمانہ میں کمی پیشی کی
جاتی ہے اکثر پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول کی فروخت جس سے گاڑیوں کے انجن اور دیگر
پارٹس خراب ہو جاتے ہیں - شہریوں نے ڈی سی قصور اور اے سی چونیاں سے مطالبہ کیا کہ
تمام پٹرول پمپوں کو اپنی نگرانی میں پیمانہ اور معیار کو چیک کریں خلاف ورزی پر
پٹرول پمپوں کے عملہ کی بجائے مالکان کیخلاف مقدمات درج کیا جائے -