بدھ , 22 فروری 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد میں مہنگائی کے وار جاری پرائس کنٹرول کمیٹی اور تحصیل
چونیاں کی انتظامیہ کی کارکردگی زیر تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی
خواہشات کے تابع ہوکر منہگائی کا طوفان برپاکردیا اور ساتھ ہی منافع خوری نے عوام
کا خون چوسنے کے لیے کمرکس لی – پرائس کنٹرول کمیٹی اور تحصیل چونیاں کی انتظامیہ
منافع خوروں کو قابوکرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے –الہ آباد اور گردونواح میں
مرغی کا گوشت 6 سو 7 سو روپے کلو ، گھی 6 سے 650 روپے تک فروخت ہورہاہے – شہریوں نے
نااہل حکومت سے مطالبہ کیا ضروریات زندگی کی اشیا آٹا، گھی، چینی، دالوں پرہر دکان
پر سبسڈی دی جائے-