محسن
پیر , 19 جون 2023ء
(65) لوگوں نے پڑھا
مصطفی آباد :
قصور کے مریضوں کو اب لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی - اپنی نوعیت کا پہلا اور
جدید ترین سہولتوں سے آراستہ عالم ہسپتال اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کر دیا
گیا - افتتاحی تقریب میں صدر پریس کلب حافظ نعمان چوہدری ، تحریک انصاف کے سینئر
رہنما قیصر ایوب شیخ اورمعززین علاقہ نے بھی شرکت کی - ہسپتال کا افتتاح
ایڈمنسٹریٹر اسامہ علی نے فتیہ کاٹ کر کیا - عالم ہسپتال اینڈ ڈائیگناسٹک سنیٹر
میں علاج معالجے کی تمام سہولیات موجود ہیں - ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر اسامہ علی
میڈیا کو بتایا کہ یہاں جدید سہولتوں سے آراستہ آپریشن تھیٹر موجود ہے - جہاں دماغ
اور کمر کے آپریشن کی سہولت بھی میسر ہے -