محسن
منگل , 28 مارچ 2023ء
(88) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیت گینگ کے چارارکان گرفتار
،ملزمان کے قبضہ سے پندرہ لاکھ روپے مالیت برآمد، ملزمان نے بیس سے زائد سنگین
وارداتوں کا انکشاف کیا - تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد رانا سہیل احمد نے
پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر الہ
آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چارارکان کو گرفتار کیا - ملزمان کے
قبضہ سے پانچ موٹر سائیکلیں ، ایک درجن کے قریب موبائل فونز، ایک رکشہ ، لوٹی ہوئی
لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا - ملزمان نے ضلع قصور اور اوکاڑہ کے
متعدد تھانوں میں ہونے والی بیس کے قریب سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا - ایس ایچ
او رانا سہیل احمد کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ترجمان قصور
پولیس کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز نے بہترین کاروائی پر الہ آباد پولیس کو
شاباش دی -