ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(374) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، الہ آباد محلہ الصداقت بازار میں حاجی محمد اشرف کے گھر میں ڈکیتی کرتے ہوئے ایک ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ مالک مکان حاجی محمد اشرف گھر میں نہیں تھا آج صبح گھر آیا تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ مالک مکان نے گھر کے اندر والا دروازہ کھولا تو اسے محسوس ہوا کہ اندر کوئی آدمی ہے۔ مالک مکان نے 15 پر کال کی اور ساتھ ساتھ محلے والوں کو بھی اطلاع دی۔ الہ آباد پولیس موقع واردات پر پہنچی اسی دوران مالک مکان نے عوام کی مدر سے کمرے سے ڈاکو کو پکڑ لیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لے گئی۔