محسن
جمعرات , 05 اکتوبر 2023ء
(111) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : احمد تھیلیسیمیا کئیر
ہسپتال کنگن پور ضلع قصور میں بننے والا تھیلیسیمیا ہیموفیلیا کے مریض بچوں کا
واحد ادارہ ہے - جہاں پر 182 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچے رجسٹرڈ ہیں - ان بچوں
کو احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال مفت بلڈ ٹرانسفیون کی سہولیات فراہم کر
رہا ہے - یہ ہسپتال علاقہ کے نہایت نیک حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے - جہاں پر
جدید ترین لیبارٹری میں ان مریض بچوں کے مکمل ٹیسٹ بالکل مفت کیے جاتے ہیں - اس کے
علاوہ جدید ترین کلر ڈوپلر الڑا ساؤنڈ مشین ، ای سی جی اور دیگر میڈیکل آلات کی
سہولت بھی میسر ہیں - یہ ادارہ علاقے کے نہایت نیک حضرات کے تعاون سے ایک سال کی
قلیل مدت میں بننے والا ایک عظیم ادارہ ہے
- جو گزشتہ 8 ماہ سے خدمت خلق میں مصروف ہے - اب ہسپتال کی دوسری منزل جہاں
پر ڈائیلسز یونٹ بنانے کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ایس کی تقریب 8 اکتوبر کو
منعقد ہو رہی ہے -