اتوار , 08 ستمبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سرکاری زمین واگزا کرانے کے بعد دوبارہ قبضہ مافیا کے قبضے میں

سرکاری زمین واگزا کرانے کے بعد دوبارہ قبضہ مافیا کے قبضے میں
پیر , 12 اکتوبر 2020ء (540) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے گردونواح میں لاکھوں روپے خرچ کرکے سرکاری زمین واہ گزار کروانے کے بعد دوبارہ تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیاء قبضہ جمانے لگا، سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر زمینداروں نے بلا معاوضہ فصلیں کاشت کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی میں سینکڑوں کنال سرکاری زرعی زمین پر بااثر افراد نے دوبارہ سے قبضہ جما لیا ہے گذشتہ مہینوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے قابض شدہ زمین لاکھوں روپے خرچ کرکے واہ گزار کروائی جبکہ حال ہی میں تلونڈی، بھیڑ سوہڈیاں، کھوکھر ٹوچر ،قلعہ ناتھا سنگھ، بگھیانہ خورد کے بااثر زمینداروں نے دوبارہ فصلیں کاشت کر رکھی ہیں حلقہ پٹوار تلونڈی کے پٹواری کی مبینہ سازبازی سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی گئی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افسران بالا کی نظر میں یہ سرکاری زمین کسی کے استعمال میں نہیں ہے جبکہ نہر کٹورا کی سینکڑوں ایکڑ زمین بااثر زمینداروں کے قبضے میں ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینکڑوں کنال زرعی زمین واہ گزار کروائی جائے۔ 
  • انتظامیہ
  • زمین
  • قانون
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now