محسن
ہفتہ , 24 جون 2023ء
(52) لوگوں نے پڑھا
قصور : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر
چوہدری کی زیر صدارت ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے
اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لائیق چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد
اکرم ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ایجو کیشن، ماحولیات ، سوشل ویلفیئر، لیبر، سول ڈیفنس
، ریسکیو 1122ودیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی - اجلاس میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے
کئے گئے اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا -