محسن
منگل , 11 جولائی 2023ء
(83) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
محمد جعفر چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود و دیگر متعلقہ افسران کے
ہمراہ پتوکی میں بلوکی کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کر کے انتظامات کا
جائزہ لیا - انہوں نے ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، لائیوسٹاک و دیگر
محکموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس میں ضروری مشینری ، آلات ، میڈیسن کی دستیابی و
دیگر تمام تر انتظامات کو چیک کیا -