محسن
منگل , 28 مارچ 2023ء
(64) لوگوں نے پڑھا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کا تحصیل کوٹ
رادھاکشن کا دورہ - کلارک آباد اور الجنت ہال
مفت آٹا پوائنٹس کو چیک کیا- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شناختی کارڈ کی سکیننگ
سے آٹا فراہمی تک کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا - آٹے کے وزن کو بھی چیک کیا - ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر نے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی خواتین سے سہولیات کے بارے دریافت کیا - پنجاب حکومت رمضان المبارک میں
مفت آٹے کا بڑا ریلیف دے رہی ہے۔ ضلع بھر
میں شہریوں کو منظم اور باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔