محسن
جمعہ , 24 فروری 2023ء
(135) لوگوں نے پڑھا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصورسیدہ
تہنیت بخاری کی زیر نگرانی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے3ٹرک
امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشدبھٹی کی ہدایت اور ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ترکیہ اور شام کے
زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں اور ابتک زلزلہ متاثرین
کیلئے کمبل، بستر، گرم کپڑے، جیکٹس، کھانے پینے کی اشیاء کے 3ٹرک پی ڈی ایم اے کو
روانہ کر دیئے گئے ہیں- اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں
گے۔ آفت زدہ بھائیوں کی امداد اور تعاون کسی عبادت سے کم نہیں-