محسن
جمعہ , 17 مارچ 2023ء
(99) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔