محسن
ہفتہ , 18 مارچ 2023ء
(35) لوگوں نے پڑھا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر
چوہدری کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی
روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ،
ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر
فوڈ اتھارٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ محکمہ
ہیلتھ کی طرف سے ڈینگی کیسز، ان ڈور آؤٹ ڈور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے
تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز
اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی تدارک کاروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں اس سلسلے میں
کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہ کیا جائے۔ڈینگی ٹیمیں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو سو
فیصد یقینی بنائیں تا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے۔