محسن
جمعہ , 24 فروری 2023ء
(77) لوگوں نے پڑھا
قصور: پتوکی کے گاؤں بھونیکے میں پیش آنے والے
واقعے میں دونوں گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک جبکہ ایک گروپ کے 7 اور دوسرے کے 5
افراد زخمی ہوئے۔ ڈی پی او قصورکے مطابق مقتول منیر اور مقتول احمد علی گروپ میں
زرعی زمین کو پانی لگانے کے معاملے پر 7 سال پہلے جھگڑا ہوا تھا، دونوں گروپ عدالت
میں پیشی کیلئے آ رہے تھے کہ درمیان میں ایک بار پھر سے تصادم ہو گیا- ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے
مقدمہ درج ہے اور تین ملزمان گرفتار ہیں، مفرور ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار
ہیں تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی دو ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔