جمعہ , 27 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

چار بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کرکے قتل کرنے والا خبیث صفت ملزم گرفتار

چار بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کرکے قتل کرنے والا خبیث صفت ملزم گرفتار
بدھ , 02 اکتوبر 2019ء (182) لوگوں نے پڑھا
چونیاں چار بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سہیل شہزاد کی ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے شناخت کی گئی ہے۔ ملزم کا تعلق چونیاں کے علاقے رانا ٹائون سے ہے اس نے پہلے بھی پانچ سالہ بچے سے بدفعلی کرنے پر پانچ سال کی سزا ہوئی تھی۔ چاروں وارداتیں سہیل شہزاد نامی ملزم نے کیں۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد کی عمر 27 سال ہے وہ غیرشادی شدہ اور لاہور میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد پہلے بھی سزا یافتہ ہے۔ یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے۔ اس واقعے کے بعد چونیاں شہر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تھانے پر حملہ کیا گیا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے اغواء، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
  • قانون
  • پولیس
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now