بدھ , 04 مارچ 2020ء
(306) لوگوں نے پڑھا
قصور میں پولیس نے چونیاں میں قتل ہونے والے عیسائی لڑکے کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چونیاں میں عیسائی لڑکے کے قتل کے خوفناک واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قصور پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مقتول کے ورثا کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس بربریت میں ملوث سب ملزمان کو مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اقلیتوں کے ساتھ کوئی ایسی کارروائی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔