بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(277) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے نواحی علاقے بھیڑ بھگیانہ کے نزدیک گاڑیوں کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے گاڑی سوار دو افراد بشیر ولد نظر محمد اور شوکت علی ولد حاجی بشیر سکنہ بہاولنگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہی ہوگئی۔ قصور دیپالپور روڈ پر موٹر سائیکل سوار اور رکشے ٹریفک حادثات کا سبب بننے لگے۔ انتظامیہ کو اس سلسلے میں اقدامات کی ضرورت ہے۔