اتوار , 27 ستمبر 2020ء
(464) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر فیلڈ میں ان ایکشن ہوگئے۔ تازہ خبر میں کم پیمانے والے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کی چیکنگ ہوئی۔ اس موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ تحصیل چونیاں روڈ پر پرائس چیکنگ پھل و سبزی فروشوں کے سٹالز پر بھی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر چھاپے مارے گئے اس دوران گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں۔ شیل پمپ گو پمپ پٹرولیم کی فلنگ مشینوں کو تحصیل چونیاں چھانگا مانگا روڈ پر سیل کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا کہنا تھا کہ کم پیمائش اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے پر پمپ سیل کیا گیاانہوں نے 40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے فروٹ و سبزی منڈی چونیاں کا بھی دورہ کیا، پرائس چیکنگ کی گئی۔ انہوں نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا پرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا کچھ دکانداروں کو مٹر آلو اور پیاز کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا اس سلسلے میں 3 دکانداروں کو 1 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پرائس چیکنگ کے حوالے سے بذات خود کارروائیوں کو جاری رکھوں گا مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔