بدھ , 02 دسمبر 2020ء
(863) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے نواحی علاقے میاں والا گھاٹ میں ایک بچے کے ساتھ ظلم کا واقعہ پیش آیا معصوم بچے کو زنجیروں سے باندھ لیا گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ باندھنے والا ایک کبوتر باز جس کا نام عبد الغفور ہے اس نے صرف اس الزام پر کہ بچے نے اس کا کبوتر چوری کیا تھا، بچے کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی والدہ نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے 10 سالہ بیٹے کو کبوتر چوری کے الزام میں زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جوکہ سراسر ظلم ہے۔ اسکولوں کی چھٹیاں ہونے پر بچہ اپنے ماموں کے گھر ملنے میاں والا گھاٹ گیا میرا بیٹا چور نہیں اس کے پاؤں پر زنجیریں باندھ کر ہماری حرمت کا مذاق اڑایا گیا ورثاء کا ڈی پی او قصور سے کبوتر باز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں واقعے کا نوٹس ڈی پی او قصور کی جانب سے لے لیا گیا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔