محسن
منگل , 03 اکتوبر 2023ء
(49) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد
بھٹی کی ہدایت پر اب گاؤں چمکیں گے ، پروگرام کے تحت ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز
کے تمام دیہاتوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے - ڈپٹی ڈائریکٹر
لوگل گورنمنٹ قصور عبدالوحید سندھو نے یونین کونسل کے وزٹ کے دوران صفائی مہم کا
جائزہ لیا - اہل علاقہ کی جانب سے صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا - ڈپٹی کمشنر
محمد ارشد بھٹی کی طرف سے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پروگرام پر حکومتی
ویثرن کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ، اب گاؤں چمکیں گے پروگرام
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب کا انقلابی اقدام ہے -