جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(487) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، چونیاں کے نواحی علاقے رسول پور پولیکے میں برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی کے 85 ویں عرس مبارک کی تقریبات جاری ہیں۔ اسیسلسلے میں گزشتہ روز نماز مغرب کے بعد ملک بھر سے مشہور ومعروف شاعروں اور ادبی شخصیات نے محفل مشاعرہ میں شرکت کی اور حاضرین محفل میں صوفیانہ شاعری کلام سے زائرین و مریدین و سامعین کو خوب مسحور معمور کیا۔ رات گیارہ بجے کے بعد محفل سماع منعقد کی گئی جس کی صدارت و سرپرستی سلسلہ سچیاریہ کی بڑی گدی کے وارث پیر سلطان شاہد ربانی نے کی ان کے ساتھ آستانہ عالیہ پٹی شریف سید غلام محی الدین المعروف لعل شاہ اور سید غوث محی الدین گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل سماع میں فیصل آباد سے زاہد علی، کاشف علی اور متے خاں قوال و ہمنواء نے اپنے مسحور کن انداز قوالی سے سماع باندھ دیا اور زائرین و مریدین سمیت تمام حاضرین و سامعین محفل عارفانہ کلام اور قوالی سے اپنی روح کو تازگی اور قلبی و زہنی راحت سے مستفید کرتے رہے۔ عرس مبارک میں پورے پاکستان کے دور دراز علاقوں اور چھوٹے بڑے شہروں سے جماعتوں اور ٹولیوں کی صورت میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عرس میں لنگر اور رہنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں آخر میں دعاء خیر کی گئی۔ عرس مبارک کی تقریبات کی سرپرستی و انتظامی امور کی نگرانی گدی نشین دربار شریف حضرت بابا ولی محمد سرکار جناب حضرت بابا جی ظفر اقبال سرکار نے کیں۔