جمعرات , 17 دسمبر 2020ء
(412) لوگوں نے پڑھا
چونیاں میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او آلہ آباد نے کہا کہ ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر آلہ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی گینگ خالد گروپ ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کرلئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اڑھائی لاکھ نقدی، ناجائز جدید اسلحہ، 15 موٹر سائکلیں اور دیگر مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان 15 مقدمات میں صرف آلہ آباد پولیس کو مطلوب تھے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او قصور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو سراہا ہے۔