منگل , 22 ستمبر 2020ء
(374) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے نواحی قصبہ شام کوٹ نو میں 40 سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ متوفی لاپتہ ہونے پر ورثاء رات بھر اسے تلاش کرتے رہے صبح میں کسی ذریعے سے معلوم ہوا کہ متوفی کنویں میں گرگیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق گزشتہ رات مقامی کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے گیا اندھیرا ہونے کے باعث پاؤں پھسلنے کی وجہ سے 70 فٹ گہرے کنویں میں جا گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت طفیل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ شیخانوالہ کا رہائشی ہے۔ چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی میں مصروف عمل ہے۔ بعد ازاں ریسکیو 1122نے نعش کو کنویں میں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔