محسن
بدھ , 12 جولائی 2023ء
(42) لوگوں نے پڑھا
قصور : گنڈا سنگھ کے نواح میں چار سالہ بچہ دریائے ستلج میں
نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلا گیا ،تفصیلات کے
مطابق فتی والا کے رہائشی ارشد کا چار سالہ بیٹا عبدالباسط دریائے ستلج میں
نہارہاتھا کہ غوطہ کھانے سے ڈوب گیا پاس کھڑے اس کے باپ محمد ارشد نے اسے بچانے کے
لیے چھلانگ لگا کر اسے نکال لیا ریسکیو 1122کی ٹیم اسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر
ہسپتال قصور لیکر جارہی تھی کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا -