محسن
منگل , 03 اکتوبر 2023ء
(32) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : الہ آباد میں دن دہاڑے
چار ڈاکو گھر میں گھس کر آٹھ لاکھ نقدی ، بیس تولہ طلائی زیورات اور قیمتی
سامان لوٹ کر فرار ہوکئے - گلشن اقبال
کالونی میں رہائش پذیر تاجر کے گھر سے چار ڈاکو گھر کا مین دروازہ کھلا ہونے کی
وجہ سے اندر داخل ہو گئے اور سرفراز احمد کو فیملی سمیت گن پوائنٹ پر یرغمال بنا
لیا اور گھر میں موجود آٹھ لاکھ نقدی اور بیس تولہ طلائی زیورات اور قیمتی سامان
لوٹ کر فرار ہوگئے ، دن دہاڑے ہونے والی
ڈکیتی کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے - پولیس مصروف کاروائی ہے -