محسن
بدھ , 22 فروری 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
قصور پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 300 سے زائد
پتنگیں اور 50 کیمیکل کی چرخیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا – ڈی پی او قصور
کی خصوصی ہدایات پر قصور پولیس نے گڈی و ڈور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور وحید عارف کی سربراہی میں بستی ونیکاں
قصورمیں کارروائی کرتے ہوئے شہر و گردونواح میں گڈی و ڈور سپلائی کرنیوالے ملزم
اصغر کو 300 سے زائد پتنگیں اور 50کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتارکرلیا