محسن
جمعرات , 23 فروری 2023ء
(104) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور پولیس نے تین مختلف مقامات سے
تین منشیات فروشوں کو تین کلو کے قریب چرس سمیت گرفتار کرلیا - پولیس تھانہ راجہ
جنگ نے رکشہ اسٹینڈ میرپور کے قریب سے منشیات فروش عبدالرزاق عرف ذاکری
کو1200گرام چرس سمیت ، پولیس تھانہ الہ آباد نے الہ آباد سے منشیات فروش محمد امین
ماچھی کو 1100گرام چرس جبکہ کنگن پور پولیس نے پل موکل کے قریب محمد موسیٰ کو
گرفتار کرلیا- نذیر احمد کو 633گرام چرس
سمیت گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے-