محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(73) لوگوں نے پڑھا
قصور : 22 سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر
زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ،
نوجوان کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا - تفصیلات کے مطابق قصور کے
علاقے بستی لال شاہ کے رہائشی 22 سالہ محمد نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے
والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ، حالت غیر ہونے پر نوجوان کو تشویشناک
حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا - پولیس تھانہ اے ڈویثرن مصروف
کاروائی ہے -