محسن
جمعرات , 16 مارچ 2023ء
(103) لوگوں نے پڑھا
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی
ہو گئے تفصیلات کے مطابق پکھو کی کا رہائشی چالیس سالہ افضل ولد بشیر ملک
رکشہ پر تلونڈی چوک اسلم ہوٹل کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر
مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ریسیکو 1122کے عملہ نے اسے طبی امداد کے لیے
لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ٹرک
ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے، محمد اکرم
ولد تاج دین بھٹی کار پر آٹھ سالہ احمد، بارہ سالہ عبداللہ کے ہمراہ شہزادہ ماڈل
سٹی چونیاں سے کینٹ چونیاں جا رہا تھا کہ چونگی سٹاپ چونیاں کے قریب تیز رفتارکوچ
نے کار کو ٹکر مار دی جس سے احمد اور عبد اللہ زخمی ہو گئے جہنیں طبی امداد کے لیے
کینٹ ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف
کاروائی ہے۔