محسن
بدھ , 02 اگست 2023ء
(124) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور کے نواحی علاقے میں دو
ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے
فرار ہو گئے - تفصیلات کے مطابق گاؤں پیرو والا فاروقیہ چوک کے رہائشی نے پولیس
تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ میری بہن گھر میں اکیلی تھی دو نامعلوم
ملزمان نے میرے گھر میں زبردستی گھس کر میری بہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
اور موقع سے فرار ہوگئے - پولیس تھانہ صدر قصور نے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی -