جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(257) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عام شاہراہ پر 10 کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے کی کاروائی میں مصروف رہے۔ ایک شہری اویس کا کہنا تھا کہ اس سے 10 ہزار کی رقم لی گئی۔ پولیس ابھی تک ڈاکووں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ کہا جارہا ہے ڈاکووں کی ڈکیت گینگ کی ٹولیاں شہر میں دندنا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک جگہ پر نواح کوٹ کی چوکی انچارج اور محبوب نامی ملازم کو بھی ڈاکووں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکووں کو گرفتار کرکے فوری شہر کو ان چنگل سے نجات دلائی جائے۔