Javed
پیر , 07 دسمبر 2020ء
(438) لوگوں نے پڑھا
ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے خصوصی افراد کیلئے دو روزہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسپیشل کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، فینسنگ اور لوڈو کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری کیپٹن(ر) نورالامین مینگل، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر)ارنگزیب بادینی، اسسٹنٹ کمشنرز ندا کاظمی، امیر الخدمت فاونڈیشن ودیگر بھی موجود تھے