پیر , 20 جنوری 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری

گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم  جاری
Javed جمعرات , 03 دسمبر 2020ء (606) لوگوں نے پڑھا
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئیں سبزیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ بی ایف اے حکام نےچشمہ ہدہ. سبزل روڈ اور اسپنی روڈ کے علاقوں میں مزید 30 ایکڑ سے زائد اراضی پر نکاسی آب کے آلودہ پانی سے کاشت کردہ مضرصحت سبزیاں ٹریکٹر چلا کر تلف کردیں۔تلف کی گئی سبزیوں میں دھنیا، پالک، پودینہ اور گوبھی کی فصلیں شامل تھیں۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اولین مشن ہے ، کاشتکاروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود بہتری نظر نہ آئی ، سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں ، ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق زہریلے پانی سے تیار کردہ سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ، اس گھناؤنے عمل میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئیگی ، دریں اثناء بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی جانب سے کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی اور اسپیشل مجسٹریٹ محمد حنیف کبزئی کی موجودگی میں کی گئی۔
  • کھانے
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now