Javed
منگل , 01 دسمبر 2020ء
(714) لوگوں نے پڑھا
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئیں سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا۔ کوئٹہ کے علاقوں جنگل باغ اور سرور ٹاؤن میں کئی ایکڑ پر گندے نالوں کے زہریلے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کی فصلیں تلف کی گئیں۔ بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں کی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کا کہنا تھا کہ زہریلے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دیگر علاقوں میں بھی سیوریج کے گندے پانی سے مضر صحت سبزیوں کی کاشت کے تدارک کیلیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندے نالوں کے پانی سے سیراب کھیتوں میں تیار ہونے والی سبزیاں انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ زمینداروں کو اس سے قبل متعدد بار بی ایف اے کی جانب سے سبزیوں کی کاشت کے لیے گندے پانی کا استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔