جمعہ , 29 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ملتان شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال چھوٹے وکی اور جلات خان نے سنگل وکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا معذور خاتون کی بائیو میٹرک تصدیق رکشے میں ہی۔۔۔ ملتان کے جوڑے ’مٹھو اور مٹھی‘ کی آپسی محبت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج تازہ ترین خبریں

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال
Junaid جمعہ , 18 دسمبر 2020ء (434) لوگوں نے پڑھا
کام کام اور بس کام، اس بات پر درست طریقے سے عمل کیا ہے ملتان کے انگلش میں ماسٹرز تک تعلیم یافتہ وہیل بیلنسنگ کا کام کرنے والے محمد بلال نے، محمد بلال ملتان میں وہیل بیلنسنگ کرنے کے کاروبار کی دکان کے مالک ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماسٹرز تک تعلیم حاصل کی ہے جس کے بعد میں مختلف کالجز میں لیکچررشپ کی حیثیت سے کام کرنے لگا لیکن پھر اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک حادثے کی وجہ سے میرے دائیں پاؤں میں فریکچر ہونے کی وجہ سے مجھے چلنے میں دشواری ہونے لگی تو میں لیکچررشپ کے کام کو جاری نہیں رکھ سکا۔ میں نے ارد گرد نظر دورائی مارکیٹ میں ایسا کونسا کام ہے جس میں مہارت کے ساتھ کام کرسکتا ہوں تو مجھے یہ کام نظر آیا جس کے بعد میں نے یوٹیوب کی وڈیوز دیکھنی شروع کردیں اور کچھ ہی عرصے میں نے اس کام  میں مہارت حاصل کرکے یہ کام شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ حیران ہوتے ہیں اتنے پڑھے لکھے ہوکر یہ کام کرتے ہیں تو میں یہ یہی سوچتا ہوں یہی کام مجھے آگے لے کر جانے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے ساتھ ساتھ ہوم ٹیوشن بھی دیتا ہوں اور خود بھی مختلف کورسز کی کلاسز لیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم آپ کو شعور دیتی ہے کہ آپ نے کرنا کیا ہے اور کس طرح کرنا ہے ایجوکیشن کو جاب کے حوالے سے نہیں لینا چاہیے کہ میں ایجوکیشن حاصل کرکے اچھی جاب کرسکوں گا جاب اگر ہوجائے تو اچھی بات ہے اگر نہیں ہوتی تو آپ کو اپنے لئے متبادل ذرائع سوچنے چاہیں بجائے اس کے آپ مایوس ہوں۔ محمد بلال جیسے باہمت اور پرعزم نوجوان صحیح معنوں میں معاشرے کے قابل قدر اثاثہ کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔  
  • شخصیت
  • تعلیم
  • کاروبار
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now