Junaid
پیر , 23 نومبر 2020ء
(836) لوگوں نے پڑھا
آم کی خاصیت ہے کہ آم گرمیوں کا پھل ہے اور جتنی گرمی زیادہ پڑے گی اتنا آم اچھا تیار ہوگا مگر ملتان کے لوگ اب سردیوں میں بھی آم کھا سکیں گے کیسے؟ دراصل ملتان کے ایک باغبان نورعباس بوسن نے آم کی بے موسمی قسم لگا کر سب کو حیران کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آم کی نایاب قسم ہے جو سردیوں میں دسمبر کے مہینے میں پک کر تیار ہوجاتا ہے۔ نایاب قسم کا آم ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا بن گیا۔ کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ اب وہ سارا سال رسیلے آم کے ذائقے سے محظوظ ہوسکیں گے ساتھ ساتھ کچھ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پھل موسمی ہی اچھے ہوتے ہیں اب یہ بے موسمی پھل کھاکر ہی اندازہ ہوگا کہ یہ کس درجے کے آم ہیں۔