Junaid
جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(520) لوگوں نے پڑھا
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف تالا، سنگل چوری اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں نے 30 نومبر کے ملتان جلسے کیلئے گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں قاسم باغ کے عملے کے ایک رکن نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر انتظامات کرنے پر علی حیدر گیلانی اور قاسم گیلانی سمیت 30 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کروادایا۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ڈی ایم رہنما اسلحے کے ساتھ اسٹیڈیم مین داخل ہوئے اسٹیڈیم کے عملے کو ڈرایا دھمکایا اور سٹیڈیم کے تالے اور سنگل توڑے اور ساتھ لے گئے، عملے کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پی ڈی ایم رہنماؤں نے مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا۔