Junaid
بدھ , 02 دسمبر 2020ء
(579) لوگوں نے پڑھا
یہ ساتھ بیٹھے عمر رسیدہ مرد و خاتون میاں بیوی ہیں۔ مٹھو اور مٹھی کے اصل نام مختار احمد اور شاہین اختر ہیں۔ یہ دراصل ملتان کے بزرگ میاں بیوی ہیں۔ دونوں کی خاص بات 35 سالوں سے ان کی آپسی بےلوث محبت ہے۔ افسوسناک طور پر ان کے مسلسل 9 بچے ضائع ہوئے جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر شاہین اختر اپنا ذہنی توازن بھی کھو بیٹھی لیکن مختار احمد کی اپنی بیوی سے محبت میں ذرا بھی کمی نہیں آئی۔ وہ آج بھی اس کا چھوٹے بچوں کی طرح خیال رکھتا ہے۔ شاہین اختر اکیلی رہ نہیں سکتی اس لئے مختار احمد اسے ہر جگہ اپنے ساتھ ہی لے جاتا ہے آج کل وہ ایک رکشہ چلاتا ہے جس میں وہ اپنی بیوی کو ساتھ رکھتا ہے کیونکہ بیوی کی طبیعت کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے۔ بیوی کی ذہنی معذوری کی وجہ سے مختار احمد کو باہر کے ساتھ ساتھ گھر کے کام بھی کرنا پڑتے ہیں لیکن بیوی کی محبت میں وہ ان کاموں کی انجام دہی پر ماتھے پر ذرا شکن نہیں لاتا۔ مختار کا کہنا تھا کہ گھر کے سلسلے میں ابھی تھوڑی مشکلات ہیں لیکن کچھ رقم جمع کرکے وہ اپنے مکان پر چھت ڈال سکیں گے کچھ مذید عرصہ بارش میں رہ لیں گے۔ مختار نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا اس کی بیوی لاکھوں میں ایک ہے اسی لئے میں نے اسے نہیں چھوڑا۔ مختار کا مذید کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کیلئے چھت بنانا چاہتا ہوں اگر ہمسفر نا ہوتو چھت بنانا کا کیا فائدہ۔۔ اس میں کوئی شک نہیں افلاس میں ہوتے ہوئے بھی ان دونوں میاں بیوی کا آپسی رشتہ محبت کی بنیاد پر قائم ہے۔ مختار احمد کی ہمت اور حوصلہ اور اپنی بیوی کیلئے جذبہ محبت داد کا مستحق ہے۔ میری دھرتی گروپ ان کی اور ان جیسے تمام خاندانوں کی زندگی میں آسانی کی دعا کرتا ہے۔