پیر , 27 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ملتان شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال چھوٹے وکی اور جلات خان نے سنگل وکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا معذور خاتون کی بائیو میٹرک تصدیق رکشے میں ہی۔۔۔ ملتان کے جوڑے ’مٹھو اور مٹھی‘ کی آپسی محبت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج تازہ ترین خبریں

قومی ٹیم سری لنکا کی مہمان نوازی کی بجائے میچ جیتنے پر فوکس کرے

قومی ٹیم سری لنکا کی مہمان نوازی کی بجائے میچ جیتنے پر فوکس کرے
بدھ , 11 دسمبر 2019ء (386) لوگوں نے پڑھا
راولپنڈی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے مشورہ دیا ہے کہ مہمان ٹیم کی مہمان نوازی اتنی بھی نہیں کرنی کہ وہ میچ جیت جائیں۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آگئی ہے، اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے ساتھ باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آئے، سری لنکن ٹیم ہماری مہمان ہے لیکن مہمان نوازی اتنی نہیں کرنی، قومی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنا چاہیے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے، پاکستان میں سیاح، انٹرنیشنل کرکٹرز، انویسٹرز سب آ رہے ہیں کیونکہ امن آگیا ہے۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو داد دیتے ہوئے ویلڈن کہا۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان میں کھل گئے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کےخلاف بدترین کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سمیت سینیٹر فیصل جاوید بھی پھٹ پڑے تھے۔
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now