پیر , 27 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ملتان شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال چھوٹے وکی اور جلات خان نے سنگل وکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا معذور خاتون کی بائیو میٹرک تصدیق رکشے میں ہی۔۔۔ ملتان کے جوڑے ’مٹھو اور مٹھی‘ کی آپسی محبت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج تازہ ترین خبریں

سجاگ ، ملتان کی پانچویں سوغات

سجاگ ، ملتان کی پانچویں سوغات
پیر , 16 دسمبر 2019ء (423) لوگوں نے پڑھا
ہم بچپن ہی سے سنتے آرہے ہیں کہ ملتان کی چار سوغاتیں ہیں یعنی گرد، گرما، گدا اور گورستان۔اگر سوہن حلوہ کو ملتان کی پانچویں سوغات کہا جائے تو غلط نہ ہو گا، کیوں کہ سوہن حلوہ ملتان کی وہ قدیم مٹھائی ہے جو صدیوں سے ملتان کی سوغات چلی آ رہی ہے۔یوں تو یہ حلوہ ہر موسم میں کھایا جاتا ہے لیکن سردیوں میں اس کی طلب بڑھ جاتی ہے اور یہ بڑی بڑی دُکانوں کے علاوہ گلی اور محلوں میں مٹھائی اور دودھ دہی کی دُکانوں پر بھی فروخت ہوتا ہے۔اب سے کچھ عرصہ پہلے تک سردی شروع ہوتے ہی ملتان کے تقریباً ہر گھر میں یہ حلوہ تیار کیا جاتا تھا۔شہر میں تو اب اس کا رواج بالکل ختم ہو گیا ہے، کیوں کہ سوہن حلوہ بنانا کافی محنت طلب کام ہے اور اس کی تیاری میں پانچ سے چھ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ لیکن اب بھی دیہات اور قصبوں کے بہت سے گھر ایسے ہیں جہاں سوہن حلوہ تیار کیا جاتا ہے۔’’سلیم ڈاہا کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے۔ ملتان کےنواح میں ان کا ڈیرہ اب بھی دیہاتی منظر کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے 'ہم بچپن سے سوہن حلوہ بنتا دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے گھروں میں دادیاں، نانیاں یہ حلوہ خود بناتی تھیں۔ ان کے بعد ہماری والدہ، خالہ، پھپھیوں نے یہ حلوہ بنانا شروع کیا۔ لیکن وقت گززنے کے ساتھ ساتھ اب دیہات میں وہ خواتین باقی نہیں رہیں جو اس محنت طلب کام کو سرانجام دے سکیں۔ لوگوں نے اپنی آسانیاں پیدا کر لیں ہیں اور وہ یہ سوچتے ہیں کہ حلوہ بنانے پر جو وقت اور پیسہ لگانا ہے اس کی بجائے یہ حلوہ کسی دکان سے ہی خرید لیا جائے۔‘‘سردی کے آتے ہی لوگ دوسرے شہروں اور بیرونی ممالک میں رہنے والے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو سوہن حلوے کا تحفہ بھیجتے ہیں۔ایک روایت یہ ہے کہ سوہن حلوہ دراصل ساون حلوہ ہے۔ پرانے زمانے میں اہل ملتان ساون کے موسم میں یہ حلوہ اپنے گھروں میں تیار کرتے تھے۔ بعد میں یہ ساون حلوہ سے سوہن حلوہ بن گیا۔ سوہن حلوہ کے موجد کے بارے میں تاریخ خاموش ہے، اور اس کی ایجاد کے بارے میں تمام روایات سینہ بہ سینہ چلی آ رہی ہیں۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now