Junaid
ہفتہ , 14 نومبر 2020ء
(684) لوگوں نے پڑھا
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلہ کا پہلا کوالیفائر میچ آج ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ شان مسعود کی سربراہی میں ٹیم کیا کراچی کنگز کو زیر کرپائے گی۔ سلطان کے فینز کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ملتان فائنل جیتنے کیلئے ایک مضبوط امیدوار ہے۔ پاکستان ٹیم میں حال ہی میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے جارح مزاج بیٹسمین خوشدل شاہ سے کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ ملتان سلطان کو پی ایس ایل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔