منگل , 16 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ملتان شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال چھوٹے وکی اور جلات خان نے سنگل وکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا معذور خاتون کی بائیو میٹرک تصدیق رکشے میں ہی۔۔۔ ملتان کے جوڑے ’مٹھو اور مٹھی‘ کی آپسی محبت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج تازہ ترین خبریں

ملتان سلطان لاہور قلندرز سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر

ملتان سلطان لاہور قلندرز سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر
Junaid پیر , 16 نومبر 2020ء (493) لوگوں نے پڑھا
کراچی، ملتان سلطان بدقسمتی سے فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو شکست دیکر پہلی بار پی ایس ایل میں فائنل تک رسائی حاصل کرلی، جس کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہوگا۔ ملتان سلطان کی پوری ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 157رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ کھیل پیش کیا وہ 48 رنزکے ساتھ قابل شکست رہے، فخرزمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔فخر زمان اورڈیوڈ ویزے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے تھے۔ ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب لاہور قلندر کے   183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے جارحانہ آغاز کیااور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے، ذیشان اشرف 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ایڈم لیتھ اور شان مسعود نے قلندرز کی بولنگ کے سامنے مزاحمت کی تاہم ایڈم 50 اور شان مسعود 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ روی بوپارا بھی ایک رنز بناسکے جبکہ روسو 18 رنز پرحارث رؤف کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ شاہد خان آفریدی سے کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ملتان سلطان کی ہار کے بعد سلطانز کے فینز کافی مایوس ہوئے لیکن انہوں نے اگلے ایڈیشن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی ہے۔
  • پی ایس ایل 5
  • ملطان سلطان
  • کرکٹ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now