پیر , 27 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ملتان شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پوسٹ گریجویٹ وہیل بیلنسنگ ماسٹر محمد بلال چھوٹے وکی اور جلات خان نے سنگل وکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا معذور خاتون کی بائیو میٹرک تصدیق رکشے میں ہی۔۔۔ ملتان کے جوڑے ’مٹھو اور مٹھی‘ کی آپسی محبت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج تازہ ترین خبریں

ملتان شہر میں خواتین پارکوں کی ابتر صورتحال

ملتان شہر میں خواتین پارکوں کی ابتر صورتحال
Junaid منگل , 17 دسمبر 2019ء (421) لوگوں نے پڑھا
ملتان میں خواتین کو صحت مند رکھنے کے لیے خواتین پارکس بنائےگئےہیں۔ ان میں خواتین پارک گل گشت، خواتین پارک حسن پروانہ کالونی، قاسم باغ خواتین پارک اور دہلی گیٹ خواتین پارک کا نام سر فہرست ہے۔ان پارکس کی شکل میں چھوٹے اور گھٹن زدہ گھروں میں رہنے والی خواتین کو ایک نعمت خداوندی کے طور پر میسر آئی اور وہ صبح سویرے بچوں کے ہمراہ اور شام کے اوقات میں ان پارکس میں واک کر کے خود کو تازہ دم محسوس کرتیں ہیں۔اگرچہ کہ یہ پارکس صرف خواتین کے لیے بنائے گیے تھے اس لیے یہاں مردوں کا داخلہ ممنوع تھا اورخواتین کو یہاں صرف  بچوں کے ہمراہ آنے کی اجازت تھی۔ پھر رفتہ رفتہ خواتین اہل خانہ کے ہمراہ یہاں آنے لگیں تو اہل خانہ کی آڑ میں شہر کے آوارہ لڑکوں اور دیگر قماشافراد  نے بھی یہاں آنا شروع کر دیا۔جب پارکس میں غیر متعلقہ لوگوں کا آنا جانا زیادہ ہوا تو گھریلو خواتین اور بچوں کے لیے یہاں آنا دوبھر ہو گیا۔خواتین نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ سے  اس سلسلے میں شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر خواتین نے ان پارکس میں آنا کم کر دیا۔پارکس کی دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے پر یہ باغات کسی اجاڑ، ویران اور بے آب و گیاہ کھنڈررات کا منظر پیش کرتے ہیں۔ ہری بھری گھاس کی جگہ اب کانٹوں بھری جھاڑیاں شہریوں کا دل جلاتی ہیں۔ جگہ جگہ کوڑے اور کچرے کے ڈھیر فضا میں تعفن پیدا کرنے کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ دہلی گیٹ ملتان کا خواتین پارک جو یونین کونسل 26 اور 27 کا مشترکہ پارک ہے۔ انتظامیہ کی روایتی  کشمکش اور بے حسی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ جس کے باعث محلہ باغ بیریاں، احمد آباد، بستی مسواناں، عارف پورہ، بستی ڈوگراں والی، اقبال نگر اور فاروق ٹاؤن کے مکین ایک صحت مند تفریح سے محروم ہو گئے ہیں۔
  • صحت
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now