Junaid
پیر , 02 نومبر 2020ء
(1251) لوگوں نے پڑھا
جامعہ دارالعلوم رحیمیہ ملتان کے بانی و مدیر، شیخ الحدیث، عالم باعمل مولانا قاری محمد ادریس ہوشیارپوری صاحب رحمة اللہ علیہ آج اس دارالفناء سے دارالبقاء کی طرف کوچ کرگئے۔ مولانا ادریس رح کا نمازِ جنازہ جامعہ دارالعلوم رحیمیہ پیر کالونی نمبر 1 سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملتان میں ادا کیا گیا جس کے بعد انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ جنازہ میں عقیدت مندوں کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔