بدھ , 11 دسمبر 2019ء
(353) لوگوں نے پڑھا
چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں سے ملکی مصنوعات کی کھپت میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارشد بیگ، تنویر احمد، حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کے ذریعے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے فاؤنڈر چیئرمین عدنان بٹ نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک تجارتی نمائشوں کیلئے بیرون ملک ملکی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو فعال کیا جائے اور دنیا بھر میں منعقدہ صنعتی و تجارتی نمائشوں کی معلومات مقامی صنعتکاروں تنظیموں کو بروقت فراہم کی جائے تاکہ ان نمائشوں میں مقامی صنعتی شعبہ شرکت کرکے ملکی برآمدات اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکے۔