جمعرات , 13 مارچ 2025 ء
گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پیرمحل کے بارے میں

پیر محل 

پیر محل،(pir mahal) صوبہ پنجاب میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع ایک تحصیل ہے۔ 500,000 کی آبادی پر مشتمل یہ ایک جدید تحصیل ہے جو 17 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے۔ اس کے قریب تقریباً 133 دیہات ہیں۔
تحصیل پیرمحل شہر کی چپل بہت مشہور ہے۔

تحصیل پیر محل کا محل وقوع 

  جغرافیائی لحاظ سےتحصیل  پیر محل اس محل وقوع پر ہے،  30°45′50″N 72°25′52″E پیر محل سے ٹوبہ ٹیک سنگھ 25 کلومیٹر، گوجرہ 40 کلومیٹر، کمالیہ 20 کلومیٹر، شورکوٹ 35 کلومیٹر، جھنگ 50 کلومیٹر، فیصل آباد 110 کلومیٹر، ملتان 100 کلومیٹر، لاہور 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

تحصیل پیر محل کے تعلیمی ادارے

ایمز سائنس اکیڈمی 
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 

فاونڈیشن پبلک اسکول
دی ایجوکیٹرز
لاہور گرائمر اسکول پیر محل
ریڈ ووڈ گرائمر اسکول 
سینٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول

تحصیل پیر محل میں بولی جانے والی زبانیں

پیرمحل میں پنجابی زبان عمومی طور پر مادری زبان کے طور پر بولی جاتی ہے، جبکہ قومی زبان اردو بھی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہے، 

تحصیل پیر محل کے پسندیدہ اور مقبول کھیل

کبڈی ، فٹبال ، والی بال اور کرکٹ مقبول کھیل ہیں ، 

تحصیل پیر محل میں مذاہب

پیرمحل کی اکثریتی آبادی دین اسلام سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ مذہب عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کی اقلیتی آبادی بھی موجود ہے۔ 

تحصیل پیر محل میں پہنے جانے والے لباس 

 قمیض شلوار  اور چپل و شوز عمومی لباس ہے، خواتین چادر اور عبایا استعمال کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات روائیتی رومال چادر کندھے پر استعمال کرتے ہیں، 

تحصیل پیر محل میں رسم ورواج 

غمی،خوشی، شادی بیاہ اور دیگر مواقع کی یہاں آباد مختلف برادریوں میں اپنے الگ رسم و رواج پائے جاتے ہیں ، لیکن تمام رواجوں اور رسومات میں تھوڑے بہت تفاوت سے یکسانیت  پائی جاتی ہے

تحصیل پیر محل کے لوگوں کا مزاج

پیر محل کے اطراف میں زرعی زمینیں ہیں جن میں کام کرنے اور پیداوار کو اُگانے کے لیے یہاں کے لوگ محنت اور جفاکشی کے ساتھ امور انجام دیتے ہیں، 
 صحت مندی اور بردبار ی  کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شائستگی اور ہنس مکھ مزاجی عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔


بحوالہ :- 
https://bisefsd.edu.pk/
https://citypopulation.de/Pakistan

دوسرے شہروں کے بارے میں مزید پڑھیں

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now