لالیاں
تحصیل لالیاں (Lalian) ضلع چنیوٹ کی ایک تحصیل اور پنجاب ، پاکستان کا ایک شہر ہے۔ یہ چنیوٹ سے 22 کلومیٹر دور سرگودھا روڈ پر واقع ہے۔ یہ 2 فروری 2009 کو ضلع چنیوٹ کی تحصیل بن گیا جب (وزیر اعلی پنجاب) نے چنیوٹ کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل یہ تحصیل چنیوٹ کا ایک قصبہ تھا اور اب اس میں 12 مزید یونین کونسلوں کے اضافے کے ساتھ یہ شہروں اور دیہاتوں میں بڑی آبادی والا تحصیل ہے۔
پاکستان میں 2017 کی مردم شماری کے مطابق ، لالیان کی مجموعی آبادی 439،323 ہے، اس میں سے 25 فیصد آبادی شہری اور 75 فیصد آبادی دیہی ہے۔ جبکہ گھروں کی کل تعداد 4436 تھی، جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
تحصیل لالیاں کا مجموعی انچارج عہدہ کے لحاظ سے اسسٹنٹ کمشنر ہے۔تحصیل کی تشکیل کے بعد سے کئی اسسٹنٹ کمشنرز لالیاں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں .
تحصیل لالیاں کی معروف و بزرگ ہستی حضرت میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ کے مزار شریف کی تصویر ، جن کی محنت اور کاوشوں سے لالی قوم یکجا ہوئی تھی، ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
لالیاں تحصیل کا پس منظر
یہ جگہ ماضی میں صرف ایک گاؤں تھا جو مکمل طور پر لالی قبیلے کی ملکیت تھا، اور یہ وہ مقام تھا جہاں لالی قبیل کے مختلف ذیلی قبیلے رہتے تھے۔ ، لالی قبیلے کا کنبہ اس وقت اس علاقے کا سیاسی طور پر ایک طاقتور خاندان ہے۔ لالی قبیلہ سپراء قوم کی ایک شاخ ہے، یہاں ماضی میں ایک بزرگ میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ گزرے ہیں، جنھوں نے لالی قوم کو یکجا کیا تھا، یہ زمانہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ کا زمانہ تھا، احمد شاہ ابدالی اور نادر شاہ کے ہندوستان خصوصا پنجاب پر حملوں میں شر پسندوں نے بزرگ میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ کا کتب خانہ بھی جلا دیا تھا، کہا جاتا ہے کہ فتاویٰ عالمگیری کی تدوین میں جو علماء اور بزرگ شامل تھے ان میں میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ کا نام بھی آتا ھے ۔پروفیسر ریاض احمد شاد کی تحریر کردہ کلیات صدیقی، اور کلیاتِ لالی نامی کتابوں میں لالی قبیلہ کے بارے میں تفصیلات ملتی ہیں۔ مصنف نے لالی قبیل کی تاریخ کا سراغ لگایا ہے اور ان کا سلسلہ عظیم مسلم ہیرو فخر میسور ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ سے جوڑ دیا ہے۔ لالیاں کا پولیس اسٹیشن 1867 میں برطانوی حکمرانی کے دوران قائم ہوا تھا ، ہائی اسکول کا قیام بھی برطانوی حکمرانی کے دوران 1918 میں ہوا تھا جوکہ رورل ہیلتھ سینٹر تھا۔ اب اس میں تکنیکی تربیت کا ایک مرکز قائم ہے جس کا انتظام TEVTA کے تحت کیا جاتا ہے، لالیاں میں ایک ویٹرنری ہسپتال بھی ہے۔ نادرا آفس کو 11-07-2011 کو لالیاں میں شفٹ کیا گیا ہے جو اناج منڈی کے قریب خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
لالیاں کو گڑھ مہاراجہ کے ساتھ مل کر ٹاؤن کمیٹی کے ذریعے 1928 میں تشکیل دیا گیا تھا ، اور ضلع چنیوٹ کے قیام کے ساتھ ہی یہ 2009 میں تحصیل بن گئی۔ لالیاں 100 سے زیادہ دیہاتوں کی واحد راہداری بازار ہے۔ اس وقت لالیاں کی آبادی4 لاکھ سے کم نہیں ہے۔ اس میں ڈیجیٹل ٹیلیفون ایکسچینج ، براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنیکشن اور مواصلات کی دیگر سہولیات موجود ہیں۔
تحصیل لالیاں کا محل وقوع
لالیاں 311 49'21 N 72 ° 47'50E پر واقع ہے جس کی اونچائی 171 میٹر (564 فٹ) ہے اور فیصل آباد تا سرگودھا روڈ پر واقع ہے۔
تحصیل لالیاں کے معیاری تعلیمی ادارے
آر ایم سی کالج لالیاں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لالیاں
مثالی راویاں اسکول
پاکستان پبلک ہائی اسکول
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لالیاں
سن رائز کالج لالیاں
تحصیل لالیاں میں بولی جانے والی زبانیں
لالیاں میں پنجابی زبان عمومی طور پر مادری زبان کے طور پر بولی جاتی ہے، جبکہ قومی زبان اردو بھی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہے۔
تحصیل لالیاں میں قائم صحت کے مراکز
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لالیاں
سول ہسپتال
سول ویٹرنری ہسپتال
باہو ہسپتال
بنیادی مرکز صحت
تحصیل لالیاں میں مقبول و پسندیدہ کھیل
کبڈی ، فٹبال ، والی بال اور کرکٹ مقبول کھیل ہیں ،
لالیاں تحصیل میں مذاہب
لالیاں کی اکثریتی آبادی دین اسلام سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ مذہب عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کی اقلیتی آبادی بھی موجود ہے۔
تحصیل لالیاں میں پہنے جانے والے لباس
قمیض شلوار اور چپل و شوز عمومی لباس ہے، خواتین چادر اور عبایا استعمال کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات روائیتی رومال چادر کندھے پر استعمال کرتے ہیں،
لالیاں میں رائج رسم رواج
غمی،خوشی، شادی بیاہ اور دیگر مواقع کی یہاں آباد مختلف برادریوں میں اپنے الگ رسم و رواج پائے جاتے ہیں ، لیکن تمام رواجوں اور رسومات میں تھوڑے بہت تفاوت سے یکسانیت پائی جاتی ہے
تحصیل لالیاں کے لوگوں کا عمومی مزاج
لالیاں کے اطراف میں زرعی زمینیں ہیں جن میں کام کرنے اور پیداوار کو اُگانے کے لیے یہاں کے لوگ محنت اور جفاکشی کے ساتھ امور انجام دیتے ہیں،
صحت مندی اور بردبار ی کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شائستگی اور ہنس مکھ مزاجی عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔
بحوالہ :-
https://pbs.gov.pk/ |
https://bisefsd.edu.pk/ |
https://citypopulation.de/Pakistan |