بھوانہ
تحصیل بھوانہ،(bawana) پنجاب ،پاکستان کا ایک شہر ہے۔ یہ دریائے چناب کے کنارے واقع ہے ، بھوانا فیصل آباد ، جھنگ اور چنیوٹ ، پنجاب کےان تین شہروں کے درمیان واقع ہے۔
چند سال قبل ، 250 ملین روپے کے بجٹ کے ساتھ ، دریائے چناب کے اوپر بھوانہ سے کلری تک ایک پُل تعمیر کیا گیا تھا۔ جس پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں خصوصا عمران خان اور بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب شباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کی ملکیت رمضان شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایک پُل پر اتنی بڑی رقم خرچ کی۔
تحصیل بھوانہ کا تاریخی پس منظر
بھوانہ پاکستان کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے۔ مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے بھی اپنی سوانح کتاب "تزک بابری" میں اس علاقے کا تذکرہ کیا ہے جس میں اس کے عمدہ فن تعمیر اور جھروکوں (بالکونی میں کھڑکی نما) کی تعریف کی ہے، جو بہت سے پرانی حویلیوں (زنان خانوں) اور پرانی عمارتوں میں عمدہ دستکاری سے بنا ہوا ہوتا تھا۔
تحصیل بھوانہ کا محل وقوع
بھوانہ جھنگ چنیوٹ سڑک کے کنارے اور دریائے چناب کے بائیں کنارے واقع ہے۔ یہ چنیوٹ سے 37 کلومیٹر ، فیصل آباد سے 50 کلومیٹر ، جھنگ سے 48 کلومیٹر اور سرگودھا سے 70 کلومیٹر دور واقع ہے۔
تحصیل بھوانہ کی معشیت
بھوانہ ایک بڑا زرعی علاقہ ہے ، اور یہ شہر خود بھی اپنی معیشت کو تقویت دینے کے لئے زراعت پر کافی انحصار کرتا ہے۔
تحصیل بھوانہ کے نامور تعلیمی ادارے
گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسکول
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کہیوا
اقراء تہذیب اطفال اکیڈمی
پنجاب انٹرنیشنل پبلک ھائی اسکول
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سیںڑ
ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ بھوانہ
اے آر سی یونیورسٹی ایجوکیشن سسٹم
حسن گرائمر اسکول بھوانہ
تحصیل بھوانہ میں بولی جانے والی زبان
بھوانہ میں پنجابی زبان عمومی طور پر مادری زبان کے طور پر بولی جاتی ہے، جبکہ قومی زبان اردو بھی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہے،
تحصیل بھوانہ میں قائم صحت کے مراکز
سول ہسپتال بھوانہ
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھوانہ
یعقوب میڈیکل سینٹر بھوانہ
علی علی ہسپتال
ڈاکٹر ارشد ہسپتال
سول ویٹرنری ہسپتال
منور ہسپتال بھوانہ
تحصیل بھوانہ میں مشہور کھیل
کبڈی ، فٹبال ، والی بال اور کرکٹ مقبول کھیل ہیں ،
پاکستانی کبڈی ٹیموں کے اکثر کھلاڑیوں کا تعلق یہاں سے ہے۔
تحصیل بھوانہ میں مذاہب
بھوانہ میں دین اسلام سے تعلق رکھنے والی آبادی اکثریت میں ہے، جبکہ مذہب عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کی اقلیتی آبادی بھی موجود ہے۔
بھوانہ تحصیل میں پہنے جانے والے لباس
قمیض شلوار ، کُرتا ، دھوتی اور چپل و شوز عمومی لباس ہے، خواتین چادر اور عبایا استعمال کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات روائیتی رومال / صافہ اور چادر کندھے پر استعمال کرتے ہیں،
تحصیل بھوانہ کے رسم رواج
غمی،خوشی، شادی بیاہ اور دیگر مواقع کی یہاں آباد مختلف برادریوں میں اپنے الگ رسم و رواج پائے جاتے ہیں ، لیکن تمام رواجوں اور رسومات میں تھوڑے بہت تفاوت سے یکسانیت پائی جاتی ہے
تحصیل بھوانہ کے رہنے والوں کے مزاج
بھوانہ کے اطراف میں زرعی زمینیں ہیں جن میں کام کرنے اور پیداوار کو اُگانے کے لیے یہاں کے لوگ محنت اور جفاکشی کے ساتھ امور انجام دیتے ہیں،
صحت مندی اور بردبار ی کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شائستگی اور ہنس مکھ مزاجی عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔
تحصیل بھوانہ کا موسم
موسم گرما ، بہار ، سردیوں اور موسم خزاں کے موسموں کے ساتھ اس کا موسم بھی باقی پاکستان کی طرح ہے۔ اس کا درجہ حرارت عام طور پر متعدل ہوتا ہے۔
بحوالہ :-
https://pbs.gov.pk/ |
https://bisefsd.edu.pk/ |
https://citypopulation.de/Pakistan |