جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

احمد پور سیال کے بارے میں

احمد پور سیال

احمد پور سیال (Ahmedpur sial)،صوبہ پنجاب، پاکستان کے ضلع جھنگ کا ایک شہر ہے۔ یہ شہر احمد پور سیال تحصیل کا صدر مقام بھی ہے جو ضلع کا ایک ذیلی انتظامی حصہ ہے۔ 1998 میں اس کی آبادی 13،131 تھی

احمد پور سیال کا پس منظر

احمد پور سیال کو سابق ایم این اے اور ایم پی اے  مرحوم خان نجف عباس خان سیال کی کوششوں سے اکتوبر 2005 میں تحصیل کا درجہ ملا ، مرحوم خان نجف عباس خان سیال کو بانیٔ تحصیل  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اور یہ ان کو، یہاں کے رہائشیوں نے نام دیا ہے۔ حلقہ این اے 116 اور پی پی 130 کے لئے یہ فی الحال انتہائی اہم تحصیل ہے۔ کئی سیاست دانوں کے یہاں اپنے سیاسی دفاتر ہیں۔ مرحوم خان نجف عباس خان سیال ، امیر عباس خان سیال ، مرحوم چودھری محمد افضل چدھڑ ، رانا امتیاز احمد خان ، رانا شہباز احمد خان ، رانا توقیر آصف ، پروفیسر قیصر مہدی صاحب (آئی ٹی ایکسپرٹ) اور خاور رضوی احمد پور سیال کی چند مشہور شخصیات ہیں

تحصیل احمد پور سیال کا محل وقوع 

یہ خوشاب - مظفرگڑھ روڈ پر واقع ہے ، مظفر گڑھ سے 98 کلومیٹر اور خوشاب سے ڈیڑھ سو کلومیٹر۔ یہ دریائے چناب سے چند کلومیٹر دور ہے۔
یہ جغرافیائی لحاظ سے 30.41°N 71.46°Eپر واقع ہے۔ اور سطح سمندر سے 119 میٹر (390 فٹ) بلندی پر ہے۔

  احمد پور سیال کی معشیت 

 احمد پور سیال زرعی طور پر ایک انتہائی زرخیزعلاقہ ہے ، جہاں گندم ، کپاس ، چاول اور گنے کی بڑی فصلیں پیدا ہوتی ہیں۔ 
 اس علاقے کے مکینوں کا بنیادی پیشہ کھیتی باڑی اور چھوٹے کاروبار ہے۔ احمد پور سیال اپنی زرخیز مٹی کی وجہ سے یہاں کی فصلوں کے بہترین معیار کے لئے بھی مشہور ہے۔
اس علاقے کے کاشتکاروں کو مویشی پالنے میں بھی خاصی دلچسپی ہے ، کیونکہ مویشیوں کا مالک ہونا اس علاقے میں وقار کی علامت کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ مالکان عام طور پر گائے ، بھینسیں ، بکریاں اور بھیڑیں اپنے کھیتوں میں پالتے ہیں۔

تحصیل احمد پور سیال کے مشہور تعلیمی ادارے

احمد پور میں تعلیم بنیادی طور پر گورنمنٹ اسکولوں اور کچھ نجی تعلیمی اداروں پر منحصر ہے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور سیال، شہر احمد پور سیال اور قرب و جوار  میں دیہاتوں کے طلبا کو اعلی معیار کی تعلیم دینے کے سلسلے میں بہت کارآمد رہا ہے اوراس درس گاہ نے متعدد شعبوں میں متعدد اسکالرز پیدا کیے ہیں۔ چناب کالج احمد پور سیال  ، ایجوکیٹرز وژن اسکول اور برین اکیڈمی علاقے میں چند قابل ذکر پرائیویٹ اسکول ہیں۔
شاہین فورس گرلز ہائی سیکنڈری اسکول
گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول
فاطمہ جناح ایلمینٹری اسکول
اے کیو خان گرلز ہائی سیکنڈری اسکول
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ سینٹر

احمد پور سیال میں بولی جانے والی زبان

اکثریت آبادی میں پنجابی زبان بولی جاتی ہے، جو ایک اہم زبان ہے ، جبکہ اردو اور سرائیکی بھی عام طور پر سمجھی اور بولی جاتی ہے۔

احمد پور سیال میں صحت کے مراکز

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال
شاہین جنرل ہسپتال
ڈاکٹر اسلم کلینک 
روبینہ کلینک

تحصیل احمد پور سیال کے پسندیدہ کھیل

 احمد پور سیال میں بہت سے لوگوں کو گھوڑوں کو اپنے کھیتوں میں رکھنے میں بھی خاصی دلچسپی ہے، کیونکہ علاقے میں عام طور پر نیزا بازی (ٹینٹ پیجنگ) کھیل کھیلا جاتا ہے۔ اس علاقے میں دیگر بڑے پیمانے پر مشہور کھیلوں میں کرکٹ ، پلاسٹک والی بال اور بیڈ منٹن شامل ہیں۔ نوجوانوں میں فٹ بال بھی مشہور ہے۔

تحصیل احمد پور سیال میں موجود مذاہب

احمد پور سیال کی اکثریتی آبادی دین اسلام سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ مذہب عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کی اقلیتی آبادی بھی موجود ہے۔ 


احمد پور سیال کے مقامی لباس

 قمیض شلوار  اور چپل و شوز عمومی لباس ہے، خواتین چادر اور عبایا استعمال کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات روائیتی رومال چادر کندھے پر استعمال کرتے ہیں 


تحصیل احمد پور سیال کے رسم و رواج

غمی،خوشی، شادی بیاہ اور دیگر مواقع کی یہاں آباد مختلف برادریوں میں اپنے الگ رسم و رواج پائے جاتے ہیں ، لیکن تمام رواجوں اور رسومات میں تھوڑے بہت تفاوت سے یکسانیت  پائی جاتی ہے


احمد پورسیال کے لوگوں کاعمومی مزاج

احمد پور سیال کے اطراف میں زرعی زمینیں ہیں جن میں کام کرنے اور پیداوار کو اُگانے کے لیے یہاں کے لوگ محنت اور جفاکشی کے ساتھ امور انجام دیتے ہیں، 
 صحت مندی اور بردبار ی  کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شائستگی اور ہنس مکھ مزاجی عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔


تحصیل احمد پور سیال کے موسم 

 احمد پور سیال ریچنا دوآب کے بالکل کونے میں اور ماچیاں والا کے ایک چھوٹے سے قصبہ کے قریب (جہاں دریائے راوی اور دریائے چناب ایک دوسرے کے ساتھ مل رہے ہیں) واقع ہے۔ اس وجہ سے احمد پور ہر سال دریائی بہاؤ کے 
رُخ پر ہونے کے سبب سیلاب کا نشانہ بنتا ہے کیونکہ موسم گرما میں گلیشیر پگھلنے اور  مون سون کے موسم میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے، دریا کے کنارے اوور فلو ہو جاتے ہیں۔


بحوالہ:-  https://citypopulation.de/Pakistan-100T.html

دوسرے شہروں کے بارے میں مزید پڑھیں

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now